| انجمن ماضی کی یادوں کی نہ راس آئی مجھے |
| مجھ کو لوٹا دے زمانے میری تنہائی مجھے |
| کیا بہار آئی کہ دل کے زخم تازہ ہو گئے |
| اور مضطر کر گئی موسم کی انگڑائی مجھے |
| میری ہر اک بات پر ہنستا رہا تھا میرا دل |
| اور دل کی بات پر کتنی ہنسی آئی مجھے |
| کیا خوشی پائی کہ ساری تلخیاں یاد آگئیں |
| اور سونا کر گئی موسم کی رعنائی مجھے |
| عمر بھر بھٹکا کیا ہوں خارزاروں میں حبیب |
| راس آجائے گی پھولوں سے شناسائی مجھے؟ |
معلومات