زندگی سے دل لگا کر کس لئے پچھتائیں ہم |
جان و دل ہوش و خرد سے آپ کے ہوجائیں ہم |
ہے جھکانا سر کہاں اور ہے جھکانا دل کہاں |
عشق کا جو جام پی لے کیا اسے سمجھائیں ہم |
کیا سبب ہے اس کے ہو کر اس کے رستے پر نہیں |
گل بنیں سب اور پھر چٹان سے ٹکرائیں ہم |
آپ پر قرباں ہمارے باپ ماں بھائی بہن |
بس یہی کافی نہیں ہے آپ پر مر جائیں ہم |
بخش دے گا رب خطائیں آپ کے اصرار پر |
حشر کی ہو فکر کیوں پھر کس لئے گھبرائیں ہم |
کہہ رہا ہے دل امیرِ انبیا کے عشق میں |
ہو کرم کی اک نظر مولا مدینہ آئیں ہم |
فرض ہے ہم پر یہ خالؔد ہر گھڑی ٹھہرے بغیر |
بھیک جن کی کھا رہے ہیں گیت ان کا گائیں ہم |
معلومات