چپ رہ کر بھی شور مچایا جاسکتا ہے
یوں نادیدہ حشر اٹھایا جاسکتا ہے
نم آنکھوں سےخوشیاں بانٹی جاسکتی ہیں
رنجیدہ رہ کر مسکایا جاسکتا ہے
شاہینو..! کچھ دور نہیں ہے نیل گگن بھی
کوئی ستارہ توڑ کے لایا جاسکتا ہے
آنگن میں اب ایسی کوئ دیوار نہ ہو تو
آسانی سے آیا جایا جا سکتا ہے
کیسا گھاٹا اب ہے چاہت کے سودے میں
دل کے بدلے درد کمایا جا سکتا ہے
گھر کا بھیدی راون کا جو بھائی ہےناں...!
لنکا کُو اُس ہاتھ سے ڈھایا جاسکتا ہے
شہرت پانا کیا مشکل ہے اسلم راہی
سرمائے سے نام کمایا جاسکتا ہے

0
13
502

جناب آپ کے ہاں کچھ مواد نظر آیا تو لکھ رہا ہوں - برا لگے تو رد کر دیجیئے گا - اس غزل کو آپ بہتر کر سکتے ہیں -

چپ رہ کر بھی شور مچایا جا سکتا ہے
کوئی نا دیدہ حشر اٹھایا جا سکتا ہے
== نا کے الف کو آپ نہیں گرا سکتے کیونکہ پھر یہ لفظ ندیدہ ہوجائیگا جو کہ ایک الگ لفظ ہے -
صحن کے بیچ ایسی بھی کوئی دیوار نہ ہو
آسانی سے آیا جایا جا سکتا ہے
== یہاں دونوں مصرعوں میں زمانے کا فرق ہے - نہ ہو کا زمانہ "ہے" سے نہیں بیان ہوسکتا -

کیسا خسارہ اب چاہت کے ہے سودے میں
== ہے سودے بہت بچکانہ انداز ہے بات کرنے کا - پختہ کار شاعر فعل کو اس طرح توڑ کے نہیں لکھتے
گھر کا بھیدی راون کا جو بھائ ہے ناں
اُِس کے ہاتھوں لنکا ڈھایا جا سکتا ہے
== پہلے تو اس شعر کا مطلب ہی سمجھ نہیں آیا - راون بھی تو لنکا ڈھاتا ہے تو اس کے بھائی نے بھی یہی کرنا ہے - بہر حال اس کا جو بھی مطلب ہو لنکا مؤنث ہے یہ ڈھائی جاتی ہے ڈھایا جاتا غلط ہے -
شہرت پانا کیا مشکل ہے اسلم راہی -
== یہ بے وزن ہو جاتا ہے کیونکہ یہ جگہ کیا (سوالیہ) کی نہیں بلکہ" کی یا" بمعنی کر دیا کی ہے =

0
محترم السلام علیکم،
آپ کی مثبت تنقید سر تسلیم خم ہے. حضور بات یہ ہے کہ یہ زمینِ میر ہے، اس میں جہاں 'فعلن' آتا ہے وہاں 'فَعِلن' بھی آتا ہے اور 'مفعول و مفعولن' بھی. آپ بحور کا علم رکھتے ہیں تو آپ یقیناً جان سکتے ہیں. 'کوئی نادیدہ' کا وزن 'کئی نادیدہ' بنتا ہے. آپ کے اس مشورے سے کہ الف گر رہا ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، معذرت. کیونکہ میں نے پہلے ہی ایک بزرگ کے کہنے سے احتراماً کچھ اور کر دیا تھا.
'صحن کے بیچ ایسی بھی کوئی دیوار نہ ہو' میں صرف لفظ 'اگر' کی ایک پیاس تھی جو ہٹا دی گئی تھی جسے آپ اب دیکھ سکتے ہیں.
لنکا والا شعر آپ درست فرماتے ہیں کہ لنکا موئنث ہے اور میں نے لنکا کو ملک کا استعارہ رکھا تھا جو واضح نہیں تھا. اب امید ہے واضح ہو گیا.
جہاں تک آپ مقطع کی بات کر رہے ہیں اسے آپ 'فعلن فعلن' کا جوڑا بنا کر دیکھیں، آپ کو شعر بروزن نظر آئے گا. دراصل آپ نے 'کیا' کو وزن کرتے ہوئے لفط 'کا' کو شمار نہیں کیا بلکہ آپ نے 'کی' اور 'یا' کو استعمال کیا ہے یعنی بر وزنِ 'وفا'.
بہر حال آپ ہمارے محسن ہیں اور تنقید برائے اصلاح بڑی اچھی بات ہے، بڑا لطف آیا. امید ہے آپ اسی طرح تسلسل سے تعلق رکھیں گے اور اپنا پتہ اور فون نمبر دیں گے. آپ سے دوستی پکی ہو گئی.
طالبِ دعا.
اسلم راہی
رابطہ: 03479824188

0
مزید یہ کہ راون کا جو چھوٹا بھائی تھا وہ 'ویشم' تھا اور اسے معلوم تھا کہ راون کی ناف کو جب تیر سے ضرب پہنچائی جائے گے تو وہ مرے گا. چنانچہ بندروں کے سردار مہاویر (یا مہابلی بھی کہتے ہیں) یعنی ہنومان کو ویشم نے سب بتا دیا کیونکہ ویشم راون کا رازدار تھا. اور اس نے یوں راون کے ساتھ دغا کیا اور یہ بات رام تک پہنچ گئی.

0
Vibhishan - راون کا بھائی

0
استاد ہو؟ پیارے اب تو داد دے دو جان من

0
حضرت آپ کا پچھلا میسج مجھے کمنٹس لکھنے نہیں دیتا تھا اب یہ میسج کام کر رہا ہے
میں پہلی فرصت میں تفصیلئ جواب دیتا ہوں - انشا اللہ

0
اسلم صاحب - آپ کے جواب کا شکریہ آپ کی غزل پہلے سے بہتر ہے مگر اب بھی اس میں وزن اور زبان و بیان کے کچھ مسئلے ہیں -

شاہینو..! کچھ دور نہیں ہے وہ نیل گگن
بحر میر کی اسی سائٹ پہ تقطیع دیکھ لیں لفظ گگن وزن سے باہر ہے
لفظ "وہ" یہاں بھرتی کا ہے کیونکہ اسکی کوئ ضرورت نہیں یہ صرف وزن پورا کرنے کے لیے ڈالا گیا ہے -
آنگن کے مابین اب کوئ دیوار نہ ہو تو
-- مابیں دو چیزوں کے ساتھ استعمال ہوتا ہے آپ نے صرف آنگن لکھا اس کے ساتھ مابین نہیں آسکتا
آسانی سے آیا جایا جا سکتا ہے - اور آنگن بھی اس ساءٹ کے مطابق بے وزن ہے -
-- یہاں پھر وہی مسئلہ جب آپ کہ رہے ہیں نہ ہو تو اگلا مصرع بھی ہو کا فعل ہی استعمال کریگا کہ آسانی سے آیا جایا جا سکتا ہو - ورنہ دونوں مصرعوں کے زمانے بدل جائیں گے -

کیسا گھاٹا اب چاہت کے ہےسودے میں
ہے سودے غلط ہے - اس طرح صرف نو مشق لوگ لکھتے ہیں -
فعل کو توڑنا نہیں چاہیئے -

گھر کا بھیدی راون کا جو بھائی ہےناں...!
لنکا کُو اُس ہاتھ سے ڈھایا جاسکتا ہے
-- دیکھیئے گھر کے بھیدی نے (وہ جو بھی تھا) لنکا ڈحائی تھی تو یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے کہ اس کے ہاتھوں ڈھایا جا سکتا ہے ؟ - اس کے ہاتھوں تو ہوتا ہی ہے یہاں کسی اور کا ذکر ہوتا تو بات تھی

بہت شکریہ -
باقی میں پاکستانی ہوں اور نہ مجھے راون کے بھائ نام سے کوئ دلچسپی ہے اور نہ ہی ہم نے کبھی یہ قصہ سنا ہے

جناب مجھ سے آپ اسی سائٹ کے زریعے رابطہ رکھ سکتے ہیں اگر چاہیں - کیونکہ ہمارے درمیان ابھی اور کچھ مشترک نہیں ہے

0
جناب میں ایک نیم نابینا ہوں اس لیے لکھنے میں تاحیر ہوتی ہے.
جناب پہلے آپ اپنی تحریر میں سقم تلاش کریں.. ان شاء اللہ اور انشاءاللہ کا مفہوم معلوم کریں. کہ اور کہہ لکھنا سیکھیں.
میرے علم میں ہے کہ آپ کی بودوباش کیا ہے اور کہاں کی ہے. آپ کو آپ کو بیگانی ہر شے پسند ہے ماسوا علم کے

آپ کسی خوش فہمی میں مت رہنا کہ میں نے آپ کے کیڑے نکالنے پر اپنی غزل میں ردوبدل کیا ہے بلکہ میں ایسا کرتا رہتا ہوں.. میں حضرت احسان دانش کے ایک تلامذہ میں ہوں. وہ بھی ایسا کرتے تھے اورحضرت غالب بھی یوں کرتےا تھے.. نہ میرے اشعار خارج از وزن تھے نہ اب ہیں.. میں علم عروض کا ایک ادنٰی طالبعلم ہوں ضرورت کی حدتک مگر استادی کے چکر میں شاعری کا گلا نہیں گھونٹتا

0
آپ کسی خوش فہمی میں مت رہنا کہ میں نے آپ کے کیڑے نکالنے پر اپنی غزل میں ردوبدل کیا ہے بلکہ میں ایسا کرتا رہتا ہوں.. میں حضرت احسان دانش کے ایک تلامذہ میں ہوں. وہ بھی ایسا کرتے تھے اورحضرت غالب بھی یوں کرتےا تھے.. نہ میرے اشعار خارج از وزن تھے نہ اب ہیں.. میں علم عروض کا ایک ادنٰی طالبعلم ہوں ضرورت کی حدتک مگر استادی کے چکر میں شاعری کا گلا نہیں گھونٹتا.ایک آنگن میں بھی دیوار اٹھتی ہے اور اٹھی ہے. آپ غور فرمائیں آپ کے مابین بھی ایک دیوار ہے. مابین درمیان بیچ ایک ہی لفظ ہے.

0
آنگنوں کرنا وزن کا تقاضا نہیں... ضروری نہیں کہ کوئ گاؤں دلھایا جائے تو کٹے بھی دکھائے جائیں. گ. گن ہے ف. عل فعل آپ کو شاید باریک کوبریک ڑھنے کی عادت ہے اس لیے. آپ گگن کو گگ. ن پڑھ رہے ہیں ماشاء اللہ.
اب جواب دینے کی جسارت بھی مت کیجیے گا کیونکہ آپ ایک خالص بودوباش کے ہیں. اور میں ایک کم زور سا انسان بحث نامناسب ہوتو ہوائیں دبی راکھ اڑاتی ہیں. حد ادب

0
بس شکریہ ادا کرنے کے لیئے لکھوں گا کہ جناب نے اتنی جلدی اپنی اصلیت سے واقفیت کروا دی
جی لگے رہیئے اسی طرح شاعری میں -
نوازش -

0
میری اصلیت تک آپ جیسے چرب زبان َ
اور ایسے افراد جن کی اپنی کوئ شناخت نہیں
جو اخلاص کے پردے میں کسی عمرضعیفی میں
رسوا کرنے کے درپے ہوں نہیں پہنچ سکتے بلکہ کسی
کی چادر سرک جائے تو اسے عریاں کرنے کی سعی میں کوئ کسر اٹھا نہیں رکھتے شاباش.. پاکستانی

0