| (1) |
| جو بھی اپنا حَق مانگیں غَدّار بتائے جاتے ہیں |
| دُشمَن مُلک سے یاری کے بُہْتان لگائے جاتے ہیں |
| اور اگر وہ حَق کی خاطِر لَڑنا مَرنا چاہیں تو |
| جیسے تیسے بھی ہو راتوں رات اُٹھائے جاتے ہیں |
| (2) |
| جو بھی تُمھارے جی میں آتا ہے تُم کرتے جاتے ہو |
| اُن کو بھی تو پَکڑو نا تَب، کیوں، جِس جِس نے مانی تھیں؟ |
| آج جِنہیں غَدّاری کے اِلْزام میں پَکڑا جاتا ہے |
| آٹھ مہینے پہلے اِن کی باتیں کِس نے مانی تھیں؟ |
| (مرزا رضی اُلرّحمان) |
معلومات