نرگسِ شہلا کو بینائی کا دکھ |
میری آنکھوں میں ہے تنہائی کا دکھ |
چاک دامانی کی رسمیں لد گئیں |
اب رفو کر لو شناسائی کا دکھ |
ٹُوٹ جانے میں صدا کی زندگی |
لوچ کھانے میں جبیں سائی کا دکھ |
جب بھی بستی ہیں گُلوں کی بستیاں |
پھیلنے لگتا ہے سودائی کا دکھ |
میرے ہی غم کا ہے باصر ترجماں |
بانسری کا ہو کہ شہنائی کا دکھ |
معلومات