اعلیٰ رکھا خدا نے جن کا مقام ہے
اُن پر خدا سے آتا ہر دم سلام ہے
سب انبیا کے وہ ہی واحد امام ہیں
فیضِ کثیر جن کا ہستی پہ عام ہے
خیر الوری حبیبی سرکارِ دو سریٰ
ذکرِ جمیل جن کا بالائے بام ہے
اکنافِ دہر تک ہے مدحت حبیب کی
جو لا مکاں سے گزرا ماہِ تمام ہے
جن و بشر یہ نوری مدحت سریٰ بنے
فضلِ خدا سے جن کا ہر کس غلام ہے
شہرِ مدینہ کو ہے یثرب کہا گیا
جس سے بنا یہ نوری اُن کا قیام ہے
محمود فیض جن کے ہستی پہ عام ہیں
رب سے درود اُن پر آتا مدام ہے

34