بنایا ہے تم کو رب نے ایسا کمال آقا |
دلوں کو مسحور کرتا تیرا جمال آقا |
نہ جود میں ثانی ہے، نہ حسن و جمال میں کوئی |
مثل نہیں تیرے کوئی تم بے مثال آقا |
شکستہ حال و لا چار ہوں دل مِرا ہے غمگیں |
تمھی کرو دور میرے دل کے ملال آقا |
گناہ و عصیاں کی چھائی نادار پر گھٹائیں |
کرم ترے کا ہے منتظر میرا حال آقا |
یا مصطفی جس پہ ہو حمایت تری کا سایہ |
اسے نہیں رہتا کوئی خوفِ زوال آقا |
حجاب میں چاند میرا پردہ نشیں ہے کب سے |
میں منتظر عید ہوں، دِکھے اب ہلال آقا |
مری تمنّا ہے وقت رخصت ہو دید تیری |
عطا ہو عاجز کو ایسا حسنِ مآل آقا |
معلومات