| بیاباں میں شجر کاری کریں گے |
| ترے دل میں جنوں جاری کریں گے |
| تجھے دیکھیں گے افسانہ سناتے |
| زمانے پر غزل طاری کریں گے |
| ترے گیسو مری خواہش کی آ کر |
| اچانک سے گرفتاری کریں گے |
| اگر تُو ہم سے بولے تُو لگیں ہم |
| بہت اچھی اداکاری کریں گے |
| سنو! لڈو بھی جیتیں گے،تمہیں بھی |
| یہاں میسج، وہاں باری کریں گے |
معلومات