روز محشر کے سہارے رحمتہ للعالمیں |
ہم بھی آئے ہیں دوارے رحمتہ للعالمیں |
ساقی کوثر ہیں پیارے رحمتہ للعالمیں |
آپ ہیں ساقی ہمارے رحمتہ للعالمیں |
کیا شباہت پیاری باتیں اور سیرت ہے جدا |
بن کے آئے رب سے پیارے رحمتہ للعالمیں |
جب قمر شق ہو گیا وہ معجزہ تھا آپ کا |
آپ کے بس اک اشارے رحمتہ للعالمیں |
رحمتہ للعالمیں ہیں سارے عالم کے لیے |
گو مدد ہرنی پکارے رحمتہ للعالمیں |
تاج رکھا رب نے سر پر ختمِ مرسل کا ترے |
کیونکہ رب کے ہیں دلارے رحمتہ للعالمیں |
دل سے یہ نعرہ لگا دو حاضرینِ محفلاں |
یک زباں ہو کر کے سارے رحمتہ للعالمیں |
چھوڑ کر جائے نہ اَرْشَدؔ در رسول اللہ ترا |
آیا خادم در تمہارے رحمتہ للعالمیں |
معلومات