بات ایمان سے ہم امتی یہ مانتے ہیں
نبیِ پاک ہمیں نام سے پہچانتے ہیں
زیرِ سایہ ہیں سبھی ان کے جو ہیں بے سایہ
یہی وجہ ہے کہ سرکار ہمیں جانتے ہیں
ہم حسینی ہیں مریدی میں وفا رکھتے ہیں
اس لئے پیارے نبی اپنے ہی گردانتے ہیں
جان دیتے بھی ہیں، لیتے بھی، نبی کی خاطر
پورا جب عہدِ وفا کرنے کی ہم ٹھانتے ہیں
گرمی ایمان کی ہم اور بھی بھڑکاتے ہیں
اے ذکیؔ نعت کی اک راگ جو ہم تانتے ہیں

0
6