کوئی لو لگانے والا ہو
کوئی دیپ جلانے والا ہو
کفار کے ظلمت خانے میں
کوئی راہ دکھانے والا ہو
مغرب میں قلبِ مسلم کو
کوئی آس دلانے والا ہو
گنہ گاروں کے دامن پہ لگے
کوئی داغ مٹانے والا ہو
جگ میں قسمت کے ماروں کا
کوئی باگ جگانے والا ہو
احساس دلا کر عصیاں کا
کوئی خوب رلانے والا ہو
تنہائی کی اس دنیا میں
کوئی اپنا بنانے والا ہو
اس راہِ حق میں آخر تک
کوئی ساتھ نبانے والا ہو
اس گھر کے سونے آنگن میں
کوئی پھر سے آنے والا ہو
محبوب خدا کی پیاری سی
کوئی نعت سنانے والا ہو
کوئی ایسا کام کروں میں جو
دوزخ سے بچانے والا ہو
چلوں ایسے رستے پر میں جو
جنت میں جانے والا ہو

0
16