میرے رسول پاک کا چہرہ ہے بے مثال |
واللہ کفتگو کا قرینہ ہے بے مثال |
اک پل میں ٹکڑا ٹکڑا کیا تھا وہ چاند کو |
انگلی ہے بے مثال اشارہ ہے بے مثال |
سب دے دیا پڑوس کو خود بھوکا رہ گیا |
سچ ہے خضور پاک کا کنبہ ہے بے مثال |
طائف میں زخمی ہو کے بھی کچھ بد دعا نہ دی |
ہر غم اٹھا نے والا شہنشہ ہے بے مثال |
پھولوں نے خوشبو پاۓ ہیں آقا کے جسم سے |
جسمِ نبی کا بہتا پسینہ ہے بے مثال |
روضے پہ رحمتیں ہی برستی ہیں ہرگھڑی |
سرکار دوجہاں کا وہ روضہ ہے بے مثال |
یونسؔ یقیں ہے شا فعِ محشر ہے مصطفے |
یہ بھی یقین ہے یہ عقیدہ ہے بے مثال |
معلومات