پھیلا جہاں میں آپؐ کی بعثت کا نور ہے
آمد سے امن و خیر ہے، سیرتؐ کا نور ہے
سرکارؐ سے ضیا ہے، نبوت کا نور ہے
آقاؐ سے معرفت ہے، شریعت کا نور ہے
مرکز بنا ہے دین کا یثرب اسی سبب
نصرت سے قلب جڑ گئے، ہجرت کا نور ہے
سردار انبیاؐ ہیں، حبیبؐ خدا بھی ہیں
تنویر مصطفؐی ہے، امامت کا نور ہے
شمس الضحیؐ، حضورؐ رسالت مآب ہیں
توقیر و افتخار ہے، رحمتؐ کا نور ہے
قرآن میں خطاب رفعنا ملا جنہیں
رفعت ہے انؐ کی بام پہ، عظمت کا نور ہے
شاہ ہدیؐ کی رہبری ناصؔر ہے اک عطا
فضل شہ زماںؐ ہے، عنایت کا نور ہے

0
6