حضور آپ کے آنے سے دلکشی آئی
ہاں گلستانِ الہی میں تازگی آئی
چراغ گُل تھے زمانے میں علم و حکمت کے
جو آپ آئے چراغوں میں روشنی آئی
حرم بے جاں تھا فرقت میں آپ کی آقا
حرم میں آپ کی آمد سے زندگی آئی
نا کہکشاں میں چمک نا ہی اوج سورج کی
ظہورِ آقا سے افلاک میں خوشی آئی
مدد ہے مانگی اے شفقت علی کے بابا سے
قلم میں نعت کی نعمت ہے یہ تبھی آئی

0
39