| جہاں میں آپ کی برکت سے پھیل جائے نُور |
| جہالتوں کے اندھیرے دلوں سے اب ہوں دور |
| زمانہ دیکھے ترقّی ہماری ہو پھر پور |
| یقیں ہے فتح کا وعدہ تو پورا ہو گا ضرور |
| خدا عطا کرے روح الامین کی نصرت |
| رکھے حسد کی وہ نظریں ہمیشہ ہم سے دور |
| دعائے عمرِ خضر مانگتے ہیں سب مل کر |
| کرے گا آپ کے حق میں خدا اسے منظور |
| ہے وقت آ گیا غالب خدا کا دین ہو اب |
| ہے وعدہ آپ سے اِنّی مَعَک یا مسرور |
| خدا کا فتح کا وعدہ ہو جلد اب پورا |
| ہوئے ہم آپ کے اور آپ ہیں ہمارے حضور |
معلومات