کَولیٹرل لَاس/ ضِمْنی زِیاں!!!
——
آپ کَہتے ہیں وہ خُود مارے گئے
لوگ کَہتے ہیں اُنہیں مارا گیا
آپ بھی تو کُچھ بتائیں نا حُضُور
خُود مَرے ہیں یا کہ مارے، کون تھے؟
کُچھ خَبر بھی ہے وہ سارے کون تھے؟
آپ بھی تو کُچھ بتائیں نا حُضُور
کتنوں کے چِہْرَے تھے مَر کے سُرخرُو؟
اور کتنے مُردہ چِہْرَے زَرد تھے؟
مارے جانے والے آخِر کون تھے؟
کیا وہ سارے لوگ دَہْشَت گَرْد تھے؟
جو نہیں تھے وہ بچارے کون تھے؟
وہ جو اَصْلی مَر گئے وہ کون تھے؟
وہ جو ضِمْنی مَر گئے وہ کون تھے؟
آئے دِن ہوتے ہیں ایسے واقِعات
ایسے کیسے خَتْم ہوں گی نَفرَتیں
وَقْت وہ سَفّاک مُنصِف ہے کہ جو
دَر گُذر کرتا نہیں جو غَفْلَتیں
آپ بھی تو کُچھ بتائیں نا حُضُور
کُچھ خَبَر بھی ہے کہ اُجْڑے کتنے گَھر؟
کُچھ خَبَر بھی ہے، ہیں کتنے دَر بَہ دَر؟
فِتْنَوں کی تو مَوت ہے عَینِ ثَواب
ذَیلیوں کی مَوت ہے پَر کِس کے سَر؟
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0
7