| غمگین کیوں ہے شوخ نظر اب تو کچھ کہو |
| تیرا بھی کیا جلا حسیں گھر اب تو کچھ کہو |
| کیا حال ہے ترا مرے اس سخت حال میں |
| اپنی تو دی نہ خیر و خبر اب تو کچھ کہو |
| مل جائے گی کبھی تو وہ منزل تمہیں کہیں |
| جس کی تلاش مجھ کو مگر اب تو کچھ کہو |
| برباد ہوتے جائیں گے ہم دیکھ دیکھ کر |
| آواز رکھے بند اگر اب تو کچھ کہو |
| مل جل کے بانٹ لیں ہم اگر مشکلِ حیات |
| ہو جائے گا یہ سہل سفر اب تو کچھ کہو |
| کرنا اگر ہے تجھ کو ضیا سے کوئی سخن |
| ہو کے بے شک بے خوف و خطر اب تو کچھ کہو |
معلومات