اب وقت یہ کہتا ہے اسرار نۓ لاؤ
دنیا ہے نئی صاحب افکار نۓ لاؤ
رازی و غزالی سے آگے بھی تو چلنا ہے
اس دور میں جینا ہے شہکار نۓ لاؤ
میخانہ بدل ڈالو ساقی بھی بدل ڈالو
تاریخ رقم کرنے معمار نۓ لاؤ
لکھنی ہے اگر طالب پھر کوئی کہانی تو
اک فکرِ منور سے کردار نۓ لاؤ

0
10