سینہ میں غم ہجر سے ہلچل سی مچی ہے
آنکھوں میں تحسر کے سبب چھائی نمی ہے
اظہار ہو عشق نبیؐ کا اپنی ادا سے
"سرکارؐ کے میلاد کی محفل یہ سجی ہے"
سیرتؐ کے بیاں، ہدیہ ء نعتؐ کے صدقے
سرگرم عمل کی بو مہک آنے لگی ہے
توحیدﷻ کی جب آپؐ نے آواز لگائی
عالم سے فضا دعوۂ باطل کی مٹی ہے
برعکس زمانہ کا ہے دستور یہ ناصؔر
چنگاری پہ ایمان کی اس دل میں دبی ہے

0
21