ہے نورِ محمد کی تصویر سے
"مجھے تو محبت ہے شبیر سے"
مکیں دل کے شبیر تقدیر سے
منور ہے دل ان کی تنویر سے
حسینی محبت کی شمشیر سے
صفا دل نے پائی ہے دل گیر سے
حسینی محبت کی توقیر سے
طہارت ملی دل کو تطہیر سے
ذکیؔ ہم نہ تعلیم و تعمیر سے
قلندر ہیں تو لطفِ شبیر سے

0
3