کس مشکل میں ڈال گیا آسانی سے
میری بھی تصویر بنا دو پانی سے
اک کردار پہ مبنی تھی ،سو ختم ہوئی
جب نکلا تھا وہ کردار کہانی سے
جیم کا نقطہ اوپر نیچے کر شر کے
ہم یوں نِپٹے ہیں اس لفظ جوانی دے
ساری دنیا اجڑی اجڑی لگتی ہے
گاؤں سے اک گھر کی نقل مکانی سے
گر ہوتا تو غزلیں سنتے صوفی سے
اور چائے بھی پیتے اس سیلانی سے

0
90