تان لی اُس نے چادر سی نور کی بھی
مل گئی جس کو قربت حضور ﷺ کی بھی
اُن نگاہوں کا ﷺ جس پر کرم ہو گیا
دیکھ لے گا وہ پھر ہر شے دور کی بھی
میرا دل دیکھنے کو ہے جلوہِ نور ﷺ
اللہ ! ہمت دلِ کوہِ طور کی بھی
یادِِِ آقا ﷺ سے دل بھی سکوں میں رہے
اک الگ حد ہے دل کے سرور کی بھی
دید اُن کی ﷺ ہو کافی ہے مجھ کو یہی
اب تمنا نہ جنت، نہ حور کی بھی
میں خطا کار مِدحت سرائی کروں
دل کو آمد ہے اُن کےﷺ ظہور کی بھی
کامران

0
10