| خاک اپنی اُڑا رہا ہوں میں |
| خود کو کندن بنا رہا ہوں میں |
| پانچوں گھی میں ہیں سر کڑاہی میں |
| عیش میں دن بتا رہا ہوں میں |
| میرے بد خواہ ہاتھ ملتے ہیں |
| اپنا سکہ جما رہا ہوں میں |
| ایک مدت سے مشکلوں کو بھی |
| انگلیوں پر نچا رہا ہوں میں |
| آ گیا دانتوں میں پسینہ کیوں |
| دن میں تارے دکھا رہا ہوں میں |
| میرے حالات پر ہیں حیراں سب |
| سب کے چھکے چھڑا رہا ہوں میں |
| دیکھیے وقت کی ہتھیلی پر |
| اب تو سرسوں جما رہا ہوں میں |
معلومات