گر بلندی سے ڈر گیا ہوتا |
میں تو بے موت مر گیا ہوتا |
مفلسی دیر تک اگر رہتی |
گھر یقیناً بکھر گیا ہوتا |
بوسہ محبوب کا جو مل جاتا |
اپنا بھی درد سر گیا ہوتا |
اسکو پکا یقین گر ہوتا |
پار دریا وہ کر گیا ہوتا |
اس نے ایمان بیچ ڈالا ہے |
اس سے اچھا وہ مر گیا ہوتا |
آئنہ اس کو گر دکھا دیتے |
اپنے چہرے سے ڈر گیا ہوتا |
معلومات