مجھ کو ہے تم سے پیار سجن
تم ہی تو ہو سنسار سجن
تم بِن سب ہے بیکار صنم
جیت ہو تم، جگ ہے ہار سجن
جیون میں ہو سنتوش تمھی
اس کے تم ہو آدھار سجن
ہو کوئی پیڑا پریت کے پتھ
مجھ کو سب سوئیکار سجن
بنجر بھومی ہوں میں اور تم
بوندوں کی ہو بَوچھار سجن
تم سا جگ میں دوجا ہے کون
بھگوان کے تم اپہار سجن
تم ہو میرے جیون کے دیپ
تم ہی ہو ’رہبر‘ یار سجن

0
8