رفاہ قوم کے جزبات پہ مٹا دینا
مقام و مرتبہ و توقیر کو کھپا دینا
ستم کی وحشتوں میں بے جھجک صدا دینا
فریضہ صدق شعاری کا تم نبھا دینا
اے نو جواں تری عظمت پہ ناز کرتے ہیں
وقار و تمکیں سے تعظیم کا صلہ دینا
رواج اہل نظر کا یہی رہا اکثر
جواب تلخ تجاہل پہ برملا دینا
فضول کاموں سے اعراض کو اہم جانے
جو ہیچ و پوچ ہے بر وقت التوا دینا
مزاج شوخ سے طالب شکار حسرت ہو
عیوب طفل بڑے پیار سے چھپا دینا
طریق حفظ و اماں کی لگن ہے گر ناصؔر
نظام عدل و مساوات کو ہوا دینا

0
15