اک تو مظلوم کا لاشہ نہیں دیکھا جاتا |
اور پھر روز تماشہ نہیں دیکھا جاتا |
تو تو اک ننھا فرشتہ ہے بھکاری زادے |
تیرے ہاتھوں میں یہ کاسا نہیں دیکھا جاتا |
وادئ شام چلے کہہ کے بلال حبشی |
رنج فرقت ہے مدینہ نہیں دیکھا جاتا |
گوشت اپنے لیے اوروں کو فضائل کدو |
معذرت ہم سے یہ خطبہ نہیں دیکھا جاتا |
جو پرندوں کو بہت قید کیا کرتے تھے |
اب شجر ان سے بھی تنہا نہیں دیکھا جاتا |
آؤ میدان میں دشمن کے مقابل آؤ |
رٹتے رہنا یہ ترانا نہیں دیکھا جاتا |
معلومات