ناگفتہ کیفیت میں نبھانا کمال ہے |
طوفاں کے چلتے دیپ جلانا کمال ہے |
جوش جنوں کو دل میں بسانا کمال ہے |
"موج غزل کا رنگ سجانا کمال ہے |
اوروں پہ وقف زندگی رہتی ہے پر مزہ |
رنجیدگی چھپا کے ہنسانا کمال ہے |
زیبیدہ کیوں ہو ترک تعلق بھی یار سے |
روٹھے عزیز من کو منانا کمال ہے |
مدت چمن کو پھولنے درکار ہے یہاں |
اجڑا ہوا دیار بسانا کمال ہے |
باد خزاں میں غنچوں کی ہے شوخی بے بہا |
طفلاں چمن سے بار اٹھانا کمال ہے |
اپنے وقار کو کبھی ناصؔر نہ گرنے دے |
اقدار کا زوال بچانا کمال ہے |
معلومات