ہر شئی سے شیتل ہے قرآنِ اکرم
رحمت کا بادل ہے قرآنِ اکرم
پاگل ہی کہتا ہے قرآں کو ناقص
کامل ہے اکمل ہے قرآنِ اکرم
جو چاہے پڑھنا وہ پڑھ لے یقیناً
آسان و اسہل ہے قرآنِ اکرم
مومن کی دھڑکن ہے چاہت ہے الفت
آنکھوں کا کاجل ہے قرآنِ اکرم
راہوں میں ظلمت نا آئیگی اسکے
جس کا بھی مشعل ہے قرآنِ اکرم
دنیا میں جتنے بھی مصحف ہیں سب سے
محفوظ و افضل ہے قرآنِ اکرم
باطل کے خیموں میں ہرلمحہ طیب
طوفان و ہل چل ہے قرآنِ اکرم
محمد طیب برگچھیاوی سیتامڑھی मोहम्मद तैयब बरगछियावी सीतामढ़ी

0
76