| بس تری چاہ میں ہاروں خود کو |
| کیسے چاہت میں بگاڑوں خود کو |
| خواب الجھے ہیں مرے ہاتھوں میں |
| کس طرح ان سے گزاروں خود کو |
| میرے جذبوں کی حقیقت کیا ہے |
| کیسے لفظوں میں اُتاروں خود کو |
| تیرے معیار پہ پورا اتروں |
| اور کتنا میں سنواروں خود کو |
| تیرے وعدوں پہ بھروسہ کر کے |
| اور کتنا میں سنبھالوں خود کو |
| تیری قربت کی طلب ہے مجھ کو |
| کیسے لمحوں میں مٹاؤں خود کو |
معلومات