| مری شناخت کیا ہے ؟ کیا کوئی بتائے گا ؟ |
| دقیق راز سے پردہ کوئی ہٹائے گا |
| سیاہ رات نے گھیرا ہے کتنی صدیوں سے |
| جو سو رہے ہیں انہیں کون اب اٹھائے گا |
| یہ رات کٹ بھی گئی اور رات آئے گی |
| اندھیری رات میں رستہ کوئی سجھائے گا |
| بس اک چراغ ہی کافی ہے ظلمتوں کے لیے |
| یہ کون جا کے چراغوں کو اب بتائے گا |
| اگر چراغ یہ تجویز مان لیتے ہیں |
| چرا کے آگ وہ کون آسماں سے لائے گا |
معلومات