| سمجھ لو محبت کرو گے، مرو گے |
| مسلسل اگر جو ڈرو گے، مرو گے |
| نشیلی بہت ہے صنم کی ادا پر |
| بہک جو گئے تو ادا سے مرو گے |
| سلیقہ اسے ہے دلوں کو چرا لے |
| سنو دل بچانا، نہیں تو مرو گے |
| دراڑیں کہو تم نشاں بھی نہیں ہے |
| شبہ میں رہو گے شبہ سے مرو گے |
| چلا جب وطن سے چلا تو ڈھلا دن |
| خبر تھی ڈھلے دن نکل کے مرو گے |
| خرم جواد |
معلومات