دن سے ملنے چلی ہے غم کی شب |
آج پھر ڈھل گئی ہے غم کی شب |
ٹوٹتی چاند کسی تارے پر |
آن مجھ میں چھپی ہے غم کی شب |
رات کے بھیگتے سے لمحوں میں |
بام پر پھر سجی ہے غم کی شب |
آس میں آہٹوں کے جاگی سی |
من میں میرے رکی ہے غم کی شب |
جھانکتی دھوپ کناروں سے سب |
غم نیا دیکھتی ہے غم کی شب |
نکلے پھر دن کے اجالوں میں وہ |
ٹھہر کے سوچتی ہے غم کی شب |
بھیڑ میں آرزو کی شاہد اک |
میری آوارگی ہے غم کی شب |
معلومات