مِنّتیں کرنے سے اس کو بھول جانا ٹھیک ہے
تاکہ وہ بھی جان لے پیچھا چھڑانا ٹھیک ہے
روٹی کھانے کو نہیں اور برتھ ڈے کا شوق ہے
ان کو پیدائش نہیں برسی منانا ٹھیک ہے
گرچہ پہلی سی رفاقت تو نہیں پھر بھی ذرا
گاہے گاہے راہ میں ملنا ملانا ٹھیک ہے
دوستی ہے سب رقیبوں سے مری اے جانِ مَنّ
جو جلے اس بات سے اسکو جلانا ٹھیک ہے
ذہن کی یادوں میں جو تصویر ہے وہ تم نہیں
اسلئے تم سے مرا دامن چھڑانا ٹھیک ہے
زندگی کی دوڑ میں جس نے تمہیں دھوکے دئے
بھَولنا احسن ہے پر بدلہ چکانا ٹھیک ہے
دوستوں کی قدر کرنی چاہئے دل جان سے
روٹھ جائے کوئی تو جا کر منانا ٹھیک ہے
شوق ہے گانے کا لیکن ہوں نہایت بے سُرا
ہاں مگر امید تھوڑا گنگنانا ٹھیک ہے

0
73