| امت کے غم میں کیسے سدا آپؐ گھلتے تھے |
| یا امتی یا امتی ہی لب بھی کہتے تھے |
| اصحاب خالی تین سو تیرہ ہی ساتھ تھے |
| پیشانی غزوہ بدر میں بہ سجدہ رکھتے تھے |
| خندق کے غزوہ میں کئی دن فاقہ بھی ہوا |
| پتھر بندھے ہوئے جو شکم پر بھی رہتے تھے |
| پرواہ مرض کی نہ رہی تھی حضورؐ کو |
| غزوہ تبوک میں پہ لُو گرمی ہی سہتے تھے |
| خطبہ وداع میں دیا ناصؔر جو وعظ تھا |
| تبلیغ سے لگاؤ کے ہی سارے نکتےتھے |
معلومات