| جو اب حد سے گزرتے جارہے ہیں |
| مرے دل سے اترتے جارہے ہیں |
| ہماری رات تیری یاد میں ہے |
| محبت تم سے کرتے جارہے ہیں |
| سو اب خاموش رہنا ہی پڑے گا |
| مرے احباب بڑھتے جارہے ہیں |
| کہانی کس طرف کو لے گیا ہوں |
| سبھی کردار مرتے جارہے ہیں |
| تری آنکھوں میں کس نے دیکھنا ہے |
| ترے بسمل بھی ڈرتے جارہے ہیں |
معلومات