| اُٹھانوے میں اِیسے ہی نہیں کئے گئے اِیٹمی دھماکے |
| غریب عوام نے اِیٹمی پروگرام کے لیے کئے تھے فاقے |
| الحمدللہ اب وطن کا دفاع ہے ناقابلِ تسخیر |
| اِس کے پیچھے ہے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر |
| جیسے ہی گرائے گئے ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم |
| اتحادی افواج کی یقینی شکست، فتح میں بدل گئی یکدم |
| پاکستان نے جب چاغی میں دھرتی کو ہلا ڈالا |
| دشمن کے ایوانوں میں بھی سناٹا سا چھا ڈالا |
| یہ طاقت صرف بارود نہیں، یہ غیرت کی پہچان ہے |
| یہ قربانیوں کی خوشبو ہے، یہ شہیدوں کا ارمان ہے |
| ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں، مگر کمزور بھی نہیں |
| ہم امن کے پجاری ہیں، مگر مجبور نہیں |
| یومِ تکبیر ہے، صرف ایک دن نہیں، ایک تاریخ ہے |
| یہ ملت کی ہمت، اور سائنس کی روشن تحریر ہے |
معلومات