ہمت مری دیکھی ہے ضرورت نہیں دیکھی |
دیکھی ہے شکایت مری غربت نہیں دیکھی |
قابیل ہوں لایا وہی جو تھا مرے بس میں |
دیکھی ہے علامت مری نیت نہیں دیکھی |
فرض ایک بھی اب تک میں نبھا ہی نہیں پایا |
صورت مری دیکھی ہے ندامت نہیں دیکھی |
لب پہ مرے ٹھہرے ہیں مہا سنکھ سوالات |
وحشت مری دیکھی ہے خطابت نہیں دیکھی |
یہ آخری سجدہ ہے دعا سن لے خدایا |
دیکھی ہے محبت مری غفلت نہیں دیکھی |
معلومات