جو ذکرِ نبی سے سجی زندگی ہے
ملی اس کو دارین میں آشتی ہے
سمجھ میں جو آئی یہی آگہی ہے
خدا ذاتِ واحد محمدﷺ نبی ہے
خدا دینے والا نبی اس کے قاسم
سدا خیر ہم کو نبی سے ملی ہے
نبی ہیں مدینہ علم کا اے ہمدم
خبر جس علم کی، علی سے ملی ہے
چلیں ساتھ مل کر درِ مصطفیٰ تک
وہ داتا دہر کا بڑا ہی سخی ہے
کیا ظلم جاں پر نبی پاس آئیں
یہ حکمِ خدا ہے خدا سے وحی ہے
اے محمود! آ شکرِ خدا کر سوا تو
تو امت میں اُن کی وہ تیرا نبی ہے

0
5