مدینے کے گلشن دکھا میرے مولا |
ہو فدوی پہ تیری عطا میرے مولا |
مدینے سے آئے خبر دلربا کی |
جو دیتی ہے دل کو جِلا میرے مولا |
میں چاہوں بقع سے اٹھوں روزِ محشر |
مدینے میں دینا قضا میرے مولا |
امر ہو خدایا یہ جینا دہر کا |
ملے پھر مجھے یوں بقا میرے مولا |
کرے نورِ یزداں درخشاں یہ راہیں |
ضحیٰ سے میں مانگوں ضیا میرے مولا |
سجائیں شب و روز یادیں نبی کی |
اُنہی کی کرے دل ثنا میرے مولا |
یہ مجرم کے دل سے ندا ہے خدایا |
رہے دور مجھ سے بلا میرے مولا |
رہیں در گزر سارے میرے زیاں بھی |
ہے محمود کی یہ دعا میرے مولا |
معلومات