کس طرح ہم بکھر گئے جاناں |
سب دعا بے اثر گئے جاناں |
تم کو کچھ یاد ہیں وہ چہرے جو |
خوابوں کے ساتھ مر گئے جاناں |
اب نہ آنا مداوا کرنے تو |
دل کے وہ زخم بھر گئے جاناں |
اب کہیں بھی نہیں ملیں گے وہ |
وہ تو خود میں اتر گئے جاناں |
جن کو تیری تلاش تھی وہ تو |
تجھ سے آگے گزر گئے جاناں |
تم جنہیں ڈھونڈتی ہو وہ کب کے |
لوٹ کر اپنے گھر گئے جاناں |
میں تو خوش تھا مگر یہ چارہ گر |
مجھ کو برباد کر گئے جاناں |
اب مرے پاس کچھ نہیں ہے مرا |
میرے سب لوگ مر گئے جاناں |
اب مرا دل بہل نہیں سکتا |
وہ زمانے گزر گئے جاناں |
معلومات