محبت یہ سکھاتی ہے
عداوت یہ مٹاتی ہے
یہ ہے اردو زباں یارو
دلوں میں جو سماتی ہے
عداوت اس سے کیوں کرنا
محبت یہ لٹاتی ہے
اخوت ہے سبق اس کا
دلوں کو یہ ملاتی ہے
حسیں اخلاق ہے بنتا
روش کو یہ سجاتی ہے
ثقافت کی یہی تو جاں
مہذب یہ بناتی ہے
فصاحت کے بلاغت کے
یہی جوہر دکھاتی ہے
لطافت کے نفاست کے
ہاں یہ گوہر لٹاتی ہے
سلاست سے حلاوت سے
بیاں شیریں بناتی ہے
بڑی پیاری زباں ہے یہ
دلوں کو جو ملاتی ہے

0
4