| کہی اس نے وہی تھی جو سنی کیا؟ | 
| میں لگتی ہوں اسے کوئی پری کیا؟ | 
| میں تجھ بن تو کبھی اپنا نہ سوچوں | 
| بھلا جینے کی ایسی بھی پڑی کیا ؟ | 
| سحر میں اس کے پیچھے جا رہی ہوں | 
| گھمائی اس نے جادو کی چھڑی کیا؟ | 
| لگن مجھ سے نہیں اس کو رہی کیا | 
| ابھی یہ بات تھی اس نے کہی کیا؟ | 
| نظر اس کو نہیں آتی کبھی بھی | 
| مری آنکھوں میں پھیلی یہ نمی کیا؟ | 
| بہت دکھ دے دیا دنیا نے مجھ کو | 
| ہے اک مجھ سے ہی اس کو دشمنی کیا؟ | 
| یہ میں کیوں بھول بیٹھی علم سارا | 
| رہی مجھ کو نہیں ہے آگہی کیا؟ | 
 
    
معلومات