کیا خوشبو لا رہی ہیں بطحا سے یہ ہوائیں
سپنوں میں آ رہی ہیں اُس خُلد کی فضائیں
یہ منتظر ہیں آنکھیں دیکھیں گلی نبی کی
وہ جب نظر میں آئے کونین ہم بھلائیں
بَن خاک شہرِ بطحا چشمِ نمی میں سرمہ
ذرے ہوا جو لائے ہم آنکھ میں لگائیں
کیا دیں دلوں کو راحت اس شہر کے نظارے
باغیچے سارے اس کے منظر عجب دکھائیں
بے کل دلِ حزیں ہے یادِ مدینہ آئی
میری امیدیں مجھ کو سپنے حسیں دکھائیں
تعریف حسنِ بطحا ہر دل میں ہو رہی ہے
پیارے نبی کے نغمے اک ساتھ مل کے گائیں
جنت ستونوں والی مسجد نبی میں مولا
وہ مصطفیٰ کے صدقے آنکھوں کو اب دکھائیں
میری یہ آنکھ دیکھے شہرِ نبی میں رونق
یہ عرض ہے پیا سے عاصی مدینے آئیں
بطحا عزیز مجھ کو محبوب کے کرم سے
اے کاش سارے ہم بھی مل کر ادب سے جائیں
آراستہ کریں من یادیں مدینے والی
جب دل میں میرے آئیں یہ سینے کو سجائیں
اے بادِ شہرِ جاناں یہ التجا ہے لے جا
کہنا حضور سے یہ محمود در پہ آئیں

1