| جتنا محبوب سے میں ملتا ہوں |
| اتنا عرصہ خوشی میں رہتا ہوں |
| دور محبوب سے جو رہتا ہوں |
| سسکیاں بھرکے میں تڑپتا ہوں |
| جب بھی تڑپاتا ہے فراق مجھے |
| آگ میں بے دھوئیں کی جلتا ہوں |
| اب تو مل جا مجھے مرے محبوب |
| بس یہی التجا میں کرتا ہوں |
| تپتے صحرا پہ جیسے بارش ہو |
| عین وہ آس تجھ سے رکھتا ہوں |
| چاہنے والے تیرے ہوں گے بہت |
| میں تو بس ایک تجھی پہ مرتا ہوں |
| یہ فقد شاعری نہیں ہے ذکیؔ |
| "دل کی باتیں غزل میں کہتا ہوں" |
معلومات