سلسلہ میری چاہتوں کا ہے |
تتلیوں جیسی خواہشوں کا ہے |
جب سے موسم خراب ہے دل کا |
سلسلہ تب سے بارشوں کا ہے |
مشکلوں میں گرا ہے میرا وطن |
جا بجا جال سازشوں کا ہے |
بدگمانی جو پل گئی دل میں |
شاخسانہ یہ وسوسوں کا ہے |
جھوٹ بالائے طاق ہی رکھنا |
سامنا جب حقیقتوں کا ہے |
کون کتنے ہے پانی میں عاصم |
فیصلہ اب تو حوصلوں کا ہے |
معلومات