| در جلانے کی جسارت جس نے کی ہے فاطمہؑ |
| زندگی لعنت ذدہ اس کی ہوئی ہے فاطمہؑ |
| در بدر ہو جائے دنیا حکم ہو گر آپ کا |
| آپ کی مرضی ہی عرشوں پر چلی ہے فاطمؑہ |
| بے شبہ مخلوق کو اللہ ہی دیتا ہے مگر |
| کبریا کے حکم سے پر بانٹی ہے فاطمہؑ |
| وہ فدک کے چور ترے مرتبے سے بے خبر |
| خلد تیرے پاؤں کی تو خاک ہی ہے فاطمہؑ |
| چاند سورج کی کوئی اپنی تو حثییت نہیں |
| یہ ترے گھر کے دیے کی روشنی ہے فاطمؑہ |
| لعنتوں کے ہار محشر تک ہیں اس کے واسطے |
| بات جس مرتد نے تیری نا سنی ہے فاطمہؑ |
| لقمہِ نارِ جہنم بننا ہے تقدیر میں |
| جن نے کی تعظیم میں تیرے کمی ہے فاطمہؑ |
| بیشبہ الحمد سے ونساس تک جلوہ ترا |
| رب نے قرآں میں تری مدحت ہی کی ہے فاطمہؑ |
| سچ ہے یہ اللہ بھی کرتا نہیں اس پر کرم |
| جس کسی سے بھی اگر منہ پھیرتی ہے فاطمہؑ |
| تیرے منکر پر تبرا ہے عبادت کی طرح |
| تازگی ایسی عبادت سے ملی ہے فاطمہؑ |
| شعر کہنا کب بھلا عؔظمیٰ کے بس کی بات تھی |
| یہ عطا بس آپؑ کے در سے ملی ہے فاطمہؑ |
معلومات