اے خیر الوری مصطفی کملی والے
درود آپ پر ہو سدا کملی والے
تمہیں  نے شفاعت کا اعزاز پایا
تمہیں ہو شفیع الوری کملی والے
خدا اور ملائک درود ان پہ بھیجیں
پڑھو تم بھی صلی علی کملی والے
امامت وہ بیت المقدس کی واللہ
بنے سید الانبیا کملی والے
مدینے کی ہجرت پہ وہ خیر مقدم
سبھی نے کہا مرحبا کملی والے
کہا عائشہ نے یہ قرآں سے پوچھو
تھے کیسے رسول خدا کملی والے
زمیں کا فلک سے نہیں سلسلہ اب
گئے خاتم الانبیا کملی والے

0
26