"جب کوئی پیار سے بلائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا"
آنکھ میں خواب بھر کے یار کا
لڑ کھڑا کے پیار کے خمار سا
جب کوئی میرے گیت گائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
بڑھ کے جب تھام لے گا پیار سے
پیار سے جب گلے لگائے گا
روٹھ کر جب کوئی منائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی پھول لے کے آئے گا
بیل جب نئی کوئی چڑھائے گا
جب کوئی گھر نیا بسائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
زندگی کھیل دھوپ چھاؤں کا
غم نہیں تو زندگی کا کیا مزا
جب کوئی غم تمہیں رلائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

0
435