انعام کا، فیضان کا مہینہ
آیا ہے پھر، رحمان کا مہینہ
کرنا غریبوں پر نظر عنایت
"رمضان ہے احسان کا مہینہ"
اشک ندامت سے ہو چشم پرنم
بخشش کے ہے سامان کا مہینہ
غم خواری کے جزبات ہو اجاگر
ہے دل دہی، اخوان کا مہینہ
شکوے گلے بالائے طاق پر ہوں
قربت کے ہے اعلان کا مہینہ
مایوسیوں سے اجتناب برتے
ہے جستجو، ارمان کا مہینہ
ہر دم تلاوت کا ہو ذوق ناصؔر
تعظیم کا، قرآن کا مہینہ

0
7